انڈونیشیا سیلاب نے تباہی مچا دی، 12 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

انڈونیشیا سیلاب نے تباہی مچا دی، 12 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

جکارتہ: انڈونیشیا سیلاب نے تباہی مچا دی، 12 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے، جس کے باعث 12 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق، سیلاب کے نتیجے میں جکارتہ کی گلیاں اور گھروں کے اندر پانی بھر گیا، جس سے شہر میں شدید مشکلات پیدا ہو گئیں۔ رہائشیوں کو سیلاب کے پانی میں پھنسے ہونے کے باعث کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ متاثرہ افراد کے لیے ایمرجنسی پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں جہاں وہ عارضی رہائش اختیار کر سکیں گے۔سیلاب کے باعث جکارتہ میں زندگی معمول سے ہٹ کر چل رہی ہے اور مقامی حکام نے امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ سیلاب سے ہونے والے نقصان اور متاثرہ افراد کی حالت کے پیش نظر حکام نے امدادی سامان کی فراہمی اور رہائش کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔