کراچی (اسٹاف رپورٹر) رمضان المبارک مسلمانوں کےلئے بے حد مقدس اور برکتوں والا مہینہ ہے یہ بات روٹری انٹرنیشنل 3271 کے
ڈسٹرکٹ گورنر
2021-22 ڈاکٹر آفتاب امام نے ماہ رمضان کے موقع پر مسلمہ امہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید نازل فرمایا جو قیامت تک انسانو ں کی ہدایت اور روشنی کا سرچشمہ ہے جبکہ روزہ، جو رمضان کا بنیادی رکن ہے، مسلمانوں کو صبر، تقویٰ اور اللہ کی قربت حاصل کرنے کا ذریعہ فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے سے نہ صرف جسمانی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے بلکہ روحانی ترقی بھی ممکن ہوتی ہے اس مہینے میں عبادات کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے اور ہر نیکی کا بدلہ کئی گنا زیادہ ملتا ہے ڈ اکٹر آفتاب امام نے کہا کہ رمضان مسلمانوں کو نظم و ضبط، قربانی اور مساوات کا درس دیتا ہے کیونکہ روزے کے ذریعے انسان کو بھوک اور پیاس کا احساس ہوتا ہے جس سے وہ غریبوں کی تکلیف کو سمجھ سکتا ہے اور ان کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک میں زکوٰة اور خیرات دینے کا بھی خاص اہتمام کرنا چاہئے تا کہ معاشرے میں ہم آہنگی اور بھائی چارہ فروغ پا سکے رمضان میں تمام عبادتوں جیسے تراویح، اعتکاف اور شبِ قدر جیسی عبادات کے ذریعے بندہ اپنے رب کے مزید قریب ہو جاتا ہے کیونکہ رمضان دراصل ایک تربیتی مہینہ ہے جو مسلمانوں کو بہتر انسان اور بہتر مومن بننے کا موقع فراہم کرتا ہے ڈ اکٹر آفتاب امام نے کہا کہ رمضان المبارک تقویٰ، صبر اور خود احتسابی کا مہینہ ہے، جو مسلمانوں کو اپنے اعمال کی اصلاح کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے یہ مہینہ گناہوں سے معافی مانگنے، نیک اعمال میں اضافہ کرنے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت و مغفرت حاصل کرنے کا ذریعہ بھی ہے انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے سے انسان میں صبر، شکر اور ہمدردی جیسے اوصاف پیدا ہوتے ہیں، جو اسے ایک بہتر انسان اور بہتر مسلمان بننے میں مدد دیتے ہیں اس مہینے میں خاص طور پر دعا، ذکر اور توبہ کا اہتمام کیا جاتا ہے،تاکہ دل کی پاکیزگی اور روحانی بلندی حاصل ہو ڈ اکٹر آفتاب امام نے کہا کہ رمضان درحقیقت ایک ایسا مقدس مہینہ ہے جو انسان کو اللہ کی رضا اور آخرت کی کامیابی کی طرف لے جانے والا راستہ دکھاتا ہے اس لئے ہمیں اس مبارک ماہ میں نیکیاں کمانے کا موقع زائع نہیں کرنا چاہئے ۔
0 تبصرے