کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین کوپاکستان یو ایس بزنس کونسل ایف پی سی سی آئی کے ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا جس کا باقائدہ نوٹیفیکش بھی جاری کردیا گیا ہے کفیل حسین چیئرمین برائے سفارتی امور کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان ،نائب چیئرمین سفارتی مشنز اور سفارت خانے برائے کے سی سی آئی،
پریذیڈینٹ روٹری کلب آف کراچی انوائر منٹ کے علاوہ دیگر عہدوں پر بھی فائز ہیں اور بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین ایک ممتاز اور تجربہ کار ماہرِ تعمیرات ہیں، جنہوں نے اپنے تخلیقی ویژن اور جدید طرزِ تعمیر سے نمایاں مقام حاصل کیا ہے ان کی خدمات نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کی جاتی ہیں وہ جدید ٹیکنالوجی اور روایتی فن تعمیر کو یکجا کرکے ایسے شاہکار تخلیق کرتے ہیں جو پائیداری، جدت اور جمالیاتی حسن کا بہترین امتزاج ہوتے ہیں کفیل حسین کا ویژن ہمیشہ عصری تقاضوں کے مطابق نئے معیارات قائم کرنے پر مرکوز رہا ہے جس کی بدولت وہ تعمیراتی دنیا میں ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین کی انفرادیت صرف تعمیراتی ڈیزائن تک محدود نہیں بلکہ سفارتی اور کاروباری حلقوں میں بھی ان کی حکمتِ عملی اور اثر و رسوخ نمایاں ہے ان کی خدمات ملکی و بین الاقوامی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں، جو ان کی محنت، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیںمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین پاکستان کے دنیا بھر کے ممالک کے تجارتی،ثقافتی،
اقتصادی اور کاروباری تعلقات کو بھی فروغ دینے کےلئے کوشاں ہیں جبکہ اعلیٰ تجارتی وفود کے تبادلے اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر بھی خوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور ایکسپورٹ میں اضافے کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں.
0 تبصرے