آج کی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں نمایا ںخدمات سر انجام دے رہی ہیں سیدہ سونیا منور

ہر سال 8مارچ کو خواتین ک عالمی دن منانے کامقصد خواتین کے حقوق، برابری اور ان کی معاشرتی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو سراہنا ہے

آج کی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں نمایا ںخدمات سر انجام دے رہی ہیں سیدہ سونیا منور

کراچی( اسٹاپ رپورٹر) آج کی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں نمایا ںخدمات سر انجام دے رہی ہیں یہ بات فخر پاکستان آئی ٹی ایکسپرٹ اور معروف سوشل ایکٹیویسٹ سید ہ سونیا منور نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ہر سال 8مارچ کو خواتین کا عالمی دن منانے کامقصد خواتین کے حقوق، برابری اور ان کی معاشرتی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو سراہنا ہے یہ دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کو مساوی حقوق اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا کتنا ضروری ہے سید ہ سونیا منور نے کہاکہ خواتین نے ہر میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں چاہے وہ تعلیم ہو، سیاست، سائنس، کاروبار یا کھیل خواتین ہر میدان میں پیش پیش نظر آئیں گی لیکن ابھی بھی کئی معاشروں میں خواتین کو امتیازی سلوک اور مشکلات کا سامنا ہے جس کے خاتمے کے لیے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل جب ہی ممکن ہے جب خواتین کو مساوی حقوق اور عزت دی جائے کیونکہ خواتین معاشرے کی تعمیر میں اہم ستون کی حیثیت رکھتی ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن مختلف طریقوں سے منایا جاتا ہے جس کے لئے سیمینار، ریلیاں اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں تاکہ خواتین کی کامیابیوں کو تسلیم کیا جائے اور صنفی برابری کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں سید ہ سونیا منور نے کہاکہ خواتین کو امپاور کرنے کےلئے حکومت،سماجی تنظیموں اور دیگر اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ خواتین کو مزید مواقع فراہم کیے جائیں اور ان کے حقوق کی حفاظت کی ممکن ہو انہوں نے کہاکہ پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں جبکہ قیام پاکستا ن کی جدو جہد میں بھی انکا کردار لائق تحسین ہے جس میں محترمہ فاطمہ جناح ،بیگم راعنا لیاقت علی اوربی اماں کی خدمات تحریک آزادی میں نمایاں ہیں جبکہ قیام پاکستان کے بعد پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو،ارفع کریم رندھاوا،ملالہ یوسفزئی، مریم مختار،دکتر عبدہوہوکومل، آر جے روفینہ سومرو،نرگس ماول والا،ثمینہ بیگ،شرمین عبید چنائے،لبنیٰ مرزا ،سیدہ گلا لالہ رخ جیسی دیگر خواتین بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہی ہیں سید ہ سونیا منور نے کہا کہ8 مارچ کونہ صرف خواتین کی کامیابیوں کا جشن منانے کا موقع ہے بلکہ یہ ان چیلنجز کی یاد دہانی بھی کراتا ہے جو آج بھی دنیا بھر میں خواتین کو درپیش ہیںاورصنفی برابری، تعلیم، معاشی خودمختاری اور حقوق کے حصول کے لیے ان کی جدوجہد جاری ہے انہوںنے کہاکہ اگر ہم حقیقی ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں ہر سطح پر خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانا ہوگا کیونکہ ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کی بنیاد صنفی مساوات پر ہی رکھی جا سکتی ہے.