رشتہ سازی ایک مقدس فریضہ ہے جسے دیانتداری سے انجام دیاجائے، سمیع شیخ

جینوئن نکاح ایکسپریس انٹرنیشنل کے سالانہ میگا ایونٹ میں خطاب، مسکان کوپرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا

رشتہ سازی ایک مقدس فریضہ ہے جسے دیانتداری سے انجام دیاجائے، سمیع شیخ

کراچی(وسیم قریشی)آل میچ میکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع شیخ نے کہا ہے کہ رشتہ سازی ایک مقدس فریضہ ہے جسے خلوص، دیانت داری اور اعتماد کے ساتھ انجام دینا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے جینوئن نکاح ایکسپریس انٹرنیشنل کے سالانہ میگا ایونٹ میں خطاب کے دوران کہی، جس میں ملک بھر سے معروف شخصیات، ماہرینِ رشتہ سازی اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس ایونٹ کو ملک کا سب سے بڑا اور اہم ترین اجتماع قرار دیا گیا، جس میں شادی اور رشتہ جوڑنے کے جدید اور روایتی طریقوں، درپیش چیلنجز اور مستحکم ازدواجی زندگی کے اصولوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس تقریب میں سمیع شیخ اور چینل کی جانب سے بہترین پروگرام آرگنائز کرنے اوررشتہ سازی کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں میرج بیورو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جینوئن نکاح ایکسپریس کی سی ای او مسکان کو پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جبکہ جینوئن نکاح ایکسپریس کی جانب سے اعتراف کمال و ستائشی ایوارڈ مہمان خصوصی سمیع شیخ کو ان کی گراں قدر خدمات اور اس شعبے کو معتبر بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دیا گیا۔ سمیع شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں معاشرتی دباؤ اور جدید طرزِ زندگی کے سبب شادی کے معاملات پیچیدہ ہو گئے ہیں، لیکن اگر ہم اپنے دینی اور ثقافتی اصولوں کو اپنائیں تو ایک مثالی ازدواجی زندگی کا قیام ممکن ہے۔ انہوں نے اپنے ادارے کا مقصد صرف رشتہ جوڑنا نہیں بلکہ ایسے خاندانوں کو قریب لانا قرار دیا جو ایک خوشحال زندگی گزار سکیں۔آل میچ میکرز ایسوسی ایشن کی کو سی ای او مسز شاہ رخ طارق اور ایڈمن جیاوارثی بھی سمیع شیخ کے ہمراہ تھیں۔علاوہ ازیں اس ایونٹ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں پریشئس پرل کی بانی فری نصیر، تہذیب گروپ کی بانی رخسانہ شاہد، قبول ہے گروپ کی بانی سدرہ شکیل، ہوپ گروپ کی بانی نبیلہ منور، رشتہ ناتے کی بانی عفت لالے، رشتہ نصیب سے کی بانی خالدیہ چودھری، جے ایس لوو کارنر کی بانی جیا شیخ، ہمسفر گروپ کی بانی رابعہ کامران، اسلام آباد میٹری مونی نیٹ ورک کی بانی سلمیٰ تنویر، الرفاء گروپ کی بانی مسز رانا علی، ایکسپرٹ میرج بیورو کے بانی طارق محمود، ویڈنگ بیلز کے بانی قاری عباس عباسی اور جویرفائی کی بانی مسز عمرا شامل تھیں۔ اس کے علاوہ پی ایم سی اے کے بانی عثمان اختر بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب کے دوران مختلف ماہرین نے شادی کے بدلتے رجحانات، رشتہ جوڑنے کے درپیش مسائل، اور ایک کامیاب ازدواجی زندگی کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر کامیاب شادیوں کی کہانیاں بھی شیئر کی گئیں اور رشتہ سازی کے میدان میں مزید بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔جینوئن نکاح ایکسپریس انٹرنیشنل کے اس سالانہ میگا ایونٹ کو شرکاء نے بے حد سراہا اور اسے سال کا سب سے بڑا اور کامیاب ایونٹ قرار دیا۔ تمام فاؤنڈرز نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے پروگرامز کا تسلسل برقرار رکھا جائے تاکہ معاشرتی سطح پر رشتہ سازی کے عمل کو مزید مستحکم اور بامقصد بنایا جا سکے۔ یہ ایوارڈ میرج بیورو کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور سمیع شیخ کی رشتہ سازی کے میدان میں شاندار خدمات کو تسلیم کرنے کا ایک اہم لمحہ ہے۔ ان کی خدمات نے اس شعبے میں نئی مثالیں قائم کی ہیں، جس سے نہ صرف رشتہ جوڑنے کا عمل مزید مؤثر ہوا ہے بلکہ اس کے ذریعے لوگوں میں اعتماد اور مستحکم ازدواجی زندگی کے قیام کا جذبہ بھی بڑھا ہے۔