بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے میچ کھیلنے والے سینئر بلے باز مشفق الرحیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بنگلہ دیش کی تاریخ کے کامیاب بیٹرز میں سے ایک مشفق الرحیم نے کہا کہ میں آج سے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں اور جو کچھ حاصل کیا اس پر اللہ کا شکرگزار ہوں۔مشفق الرحیم نے کہا کہ عالمی سطح پر ہماری کامیابی محدود ہوں تاہم ایک چیز واضح ہے کہ جب بھی میں اپنے ملک کے لیے میدان میں اترا میں پوری دیانت داری اور عزم کے ساتھ 100 فیصد سے زیادہ توجہ دی۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے گزشتہ چند ہفتے بہت چیلنجنگ رہے اور میں محسوس کیا کہ یہی میری منزل ہے اور اللہ نے قرآن میں کہا ہے کہ ’و تعز من تشا و تزل من تشا‘۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں ایمان سے نوازے اور ہمارےگناہوں پر معافی دے۔بنگلہ دیشی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے لیے میں گزشتہ 19 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں۔
0 تبصرے