تمنا بھاٹیہ کا دو سال بعد بریک اَپ، انسٹاگرام پر ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ

تمنا اور وجے ورما چند ہفتے قبل اپنے تعلقات ختم کر چکے

تمنا بھاٹیہ کا دو سال بعد بریک اَپ، انسٹاگرام پر ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ

تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کی جوڑی کا پردے پر جادوئی اثر اور ذاتی زندگی میں ان کی بڑھتی قربتیں ہمیشہ خبروں کا حصہ رہی ہیں۔ دونوں کی کیمسٹری نے نہ صرف ”لسٹ اسٹوری 2“ جیسے ہٹ پروجیکٹ میں شائقین کا دل جیتا، بلکہ ان کی قربتوں نے حقیقی زندگی میں بھی کئی افواہوں کو جنم دیا تھا۔تاہم، اب یہ جوڑی ایک اور وجہ سے خبروں میں ہے، اور وہ ہے ان کے درمیان تعلق کا خاتمہ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، تمنا اور وجے ورما چند ہفتے قبل اپنے تعلقات ختم کر چکے ہیں اور دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ ان کی پروفائلز پر اب صرف پروموشنل یا خاص ایونٹس کی تصاویر باقی رہ گئی ہیں، جب کہ ذاتی تصاویر کا نشان مٹ چکا ہے۔وجے ورما نے ماضی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنے تعلقات کو نجی رکھنا پسند کرتے ہیں اور انہیں چھپانے کے بجائے اس کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا ماننا تھا کہ کسی تعلق کو پوشیدہ رکھنا غیر ضروری دباؤ ڈالنے کے مترادف ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ وہ اور تمنا دونوں اپنے تعلقات کو سیلیبریٹ کرنا چاہتے ہیں، لیکن اپنی ذاتی زندگی کو خبروں کی زینت بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اگرچہ دونوں کا بریک اپ ہو چکا ہے، تاہم ان کے درمیان احترام اور محبت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دونوں اب اچھے دوست رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مثبت تعلق برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ تمنا بھاٹیا نے بھی ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا رشتہ وقت کے ساتھ قدرتی طور پر بڑھا، اور وجے کی ایمانداری نے ان کی زندگی میں سکون اور خوشی کا سامان فراہم کیا۔ اگرچہ مداحوں کے لیے یہ خبر حیران کن اور دل توڑ دینے والی ہے، وہ ابھی تک یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ شاید یہ بریک اپ محض ایک چھوٹا سا جھگڑا ہو جسے جلدی حل کر لیا جائے گا۔ حالانکہ دونوں نے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں، مگرابھی تک ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو نہیں کیا، جس سے فینز میں یہ امید باقی ہے کہ شاید یہ علیحدگی عارضی ہو۔ اس جوڑی کی علیحدگی کے باوجود، تمنا بھاٹیا اپنی سٹائل اور ذاتی زندگی میں نئے تجربات کر رہی ہیں۔ ان کے باربی ڈول لُک نے میڈیا اور فینز کی توجہ دوبارہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے، اور ان کی ہر ایک پوسٹ پر توجہ دی جا رہی ہے۔