پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے رمضان المبارک کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ چاند 28 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے۔ترجمان سپارکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے، یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نیا چاند 28 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور اسی دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی جب کہ 28 فروری کو کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے چاند نظر آنا مشکل ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ رمضان المبارک کے چاند کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ترجمان سپارکو کا مزید کہنا تھا کہ شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے اور عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔
0 تبصرے