چار حروف کا مجموعہ ’’Love‘‘ اور ’’پیار‘‘— یہ صرف الفاظ نہیں بلکہ جادوئی احساس ہیں، وہ گہری آغوش جو انسان کو خود اپنی ذات سے بے نیاز کر دیتی ہے۔ جسے یہ نصیب ہو جائے، وہ اپنی دنیا بھول بیٹھتا ہے، وقت کی قید سے آزاد ہو جاتا ہے۔
پیار کی جھپی، ایک بے مثال لمس، ایک انمول احساس ہے جو جسم سے زیادہ روح کو سکون دیتا ہے۔ اس میں نہ کوئی ریاکاری ہوتی ہے، نہ کوئی بناوٹ— بس ایک سچائی، ایک خالص جذبات کی روشنی ہوتی ہے۔ کندھے پر سر رکھنے کا وہ حسین لمحہ، جس میں نہ الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے، نہ کسی وضاحت کی۔ ایک نظر، ایک لمس، ایک ساتھ بیٹھے خاموشی سے ایک دوسرے کو محسوس کرنے کا لمحہ ہی درحقیقت محبت کی معراج ہے۔
یہ احساس صرف دو چاہنے والے ہی پوری شدت سے محسوس کر سکتے ہیں— وہ جن کے درمیان کوئی رسمی رشتہ نہیں، پھر بھی ان کا آپس کا تعلق دنیا کے کسی بھی بندھن سے زیادہ مقدس محسوس ہوتا ہے۔ محبت وہ لمس ہے جو بغیر چھوئے بھی محسوس کیا جا سکتا ہے، وہ خوشبو ہے جو فاصلے مٹائے بغیر بھی دلوں میں اتر جاتی ہے۔
اور کیا خوب اتفاق ہے کہ "پیار"، "لوو"، "چاہت"، "الفت"— سبھی چار حروف پر مشتمل ہیں! جیسے قدرت نے خود ان الفاظ میں ایک راز چھپا رکھا ہو، جیسے محبت کی چاشنی کو صرف محدود الفاظ میں باندھ کر امر کر دیا ہو۔ یہی تو پیار کا جادو ہے، یہی اس کا کمال ہے— ایک مختصر سا لفظ، مگر جذبات کے سمندر سے لبریز!۔
0 تبصرے