فائنل میں انڈس یونیورسٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، محمّد ریان بہترین کھلاڑی، بلال خالد مین آف دی میچ اور چیمپئن شپ قرار پائے۔ ابراہیم حسین
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دوسرے ڈیننگ اسپورٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام اور ڈیننگ اسپورٹس ڈپاٹمنٹ کے تعاون سے دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول کے بیڈ منٹن ایونٹ میں اور سپر کرکٹ لیگ بھی آئی او بی ایم نے جیت لی، فائنل میں انڈس یونیورسٹی کو شکست ہو گئی، آئی او بی ایم نے بوائز اور گرلز کے ٹائٹل جیتے۔ کرکٹ ایونٹ میں بھی شہر قائد کی معروف یونیورسٹیز نے بھر پور شرکت کی۔ ڈیننگ یونیورسٹی کے ریجنل اسپورٹس کو آرڈی نیٹر کاشف احمد فاروقی کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ نے فائنل میچ میں انڈس یونیورسٹی کو شکست دے کر دوسرے ڈیننگ سپر لیگ میں فتح حاصل کی اور چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا گیا، فائنل میں انڈس یونیورسٹی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 131 رنز بنائے۔ آئی او بی ایم نے کامیابی سے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 12 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 131 رنز بنا لیے۔ فاتح ٹیم کے لیے بلال خالد اور محب عمران نے ففٹیز اسکور کیں۔ بلال خالد کو مین آف دی میچ اور مین آف دی چیمپئن شپ قراردیا گیاجبکہ آئی او بی ایم کے بالاج علی نے بہترین بالر، بہترین بلے باز ڈیننگ کے محمّد ریان اور ڈیننگ کے انس احمد نے بہترین فیلڈر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ کے آرسی اے زون دو کے صدر جمیل احمد مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فائنل کے بعد اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ڈیننگ اسپورٹس سوسائٹی کی صدر زہرا مظہر، ڈیننگ یونیورسٹی کے ریجنل اسپورٹس کو آرڈی نیٹر کاشف احمد فاروقی، راشد احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول کے اسپانسرز میں ماسٹر فیس ماسک، ایم ٹی مرچانی ٹریولز، تیملا، الغنی موٹرز، سعد ہائیٹس، ایم ایم وائی ایسوسی ایٹ، فے کمپنی، جسٹ ڈرایؤ، میدان، افشاں کنول اور کوئس شامل ہیں۔ دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول میں سات کھیلوں کو شامل کیا گیا تھا۔ جن میں بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، فٹسال، روئنگ، باسکٹ بال اور تھروبال شامل تھے۔ واضح رہے کرکٹ سپر لیگ کے دوران ڈیننگ یونیورسٹی اسٹاف کی ٹیم نے اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی ٹیم کے ساتھ بھی فیسٹول میچ کھیلا تھا جس میں ڈیننگ یونیورسٹی نے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی تھی۔
0 تبصرے