نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ مہینے سینکڑوں عورتوں اور مردوں کے راتوں رات بال جھڑنے کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے اور تحقیقات میں حیران کن وجوہات سامنے آئی ہیں۔گزشتہ مہینے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانا کے کئی دیہاتوں میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں سینکڑوں افراد کے بال راتوں رات جھڑ گئے تھے، گنجے ہونے والوں میں ہر عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شامل تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب ماہرین نے تحقیق کی تو ایک ایسا انکشاف سامنے آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ راتوں رات گنجا ہونے کی وجہ کوئی پراسرار بیماری نہیں بلکہ پنجاب اور ہریانہ ریاست سے سپلائی ہونے والا آٹا تھا۔ڈاکٹروں کے مطابق اس آٹے میں سلی نیئم کی موجودگی دراصل بالوں کے جھڑنے کا سبب بن رہی ہے، سلی نیئم مٹی میں موجود معدنیات میں سے ایک ہے جو قدرتی طور پر پانی اور بعض کھانے پینے کی اشیاء میں بھی پایا جاتا ہے۔ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کا سبب پنجاب اور ہریانہ ریاست سے آنے والا گندم تھا جس میں سلی نیئم کی مقدار زیادہ تھی اور آٹے کے استعمال سے لوگ متاثر ہونے لگے۔
0 تبصرے