شبیر بھٹی ورسٹائل فنکار ہے ٹی وی اور فلم پروڈیوسر ان کو موقع فراہم کریں"امتیاز الحق بخاری

پروڈیوسر کرن خان کو کامیاب ڈرامے پرمبارک باد پیش کرتا ہوں چیئرمین بی جی سی

شبیر بھٹی ورسٹائل فنکار ہے ٹی وی اور فلم پروڈیوسر ان کو موقع فراہم کریں

کراچی(وسیم قریشی) بی جی سی کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اداکار شبیر بھٹی کا شمار بہترین پرفارمر کے طور پر کیا جاتا ہے جو اپنے ہر کردار کو اسٹیج ڈراموں میں کمال مہارت سے ادا کرتے ہیں ٹی وی اور فلم پروڈیوسرز شبیر بھٹی کو موقع فراہم کریں ان خیالات کا اظہار سید امتیاز الحق بخاری نے بطور مہمان خصوصی ڈرامہ " دل ہوا تیرا" کے اختتام میں اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ و سابق فلم پروڈیوسر ڈائریکٹر قمراقبال، فیروز عالم، شوکت اللّه ، سابق مسٹر ورلڈ و انٹرنیشنل کوچ سید جعفر شاہ، معروف پروڈیوسر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیلم گڈو، کرن خان، شبیر بھٹی، آفتاب خان، وسیم خان، دانش، بھی موجود تھے سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ وہ ڈرامہ پروڈیوسر کرن خان نے اچھا معیاری اصلاحی کھیل پیش کیا ان کو ڈرامہ کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوں ڈرامہ" دل ہوا تیرا" کی تحریر و ہدایات ایچ بی خان کی تھی کاسٹ میں شکیل شاہ، شبیر بھٹی، عشرت ملک، ناصر خان بونیری، اے لالہ، شہباز صنم، فائزہ ملک،سویرا شاہ، شامل تھیں جب معروف کامیدین سلیم آفریدی نے خصوصی انٹری کی اور اپنے آئٹمز پیش کرکہ داد وصول کی ڈرامہ کا مرکزی کردار اداکارہ عشرت ملک تھیں عشرت ملک کو بھرپور کردار دیا گیا جس کے لیے رآئٹر و ڈائریکٹر مبارک باد کے مستحق ہیں ورنہ عام طور پر عشرت ملک کو صرف رقص تک محدود رکھا جاتا ہے سینئر اداکار شکیل شاہ، شبیر بھٹی، ناصر خان بونیری کی پرفارمنس شاندار رہی اے لالہ کی پرفارمنس کا مارجن روز بہ روز بڑھتا جارہا ہے اور ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ صرف کامیڈی کی حد تک محدود نہیں ہیں سنجیدہ کردار میں بھی اچھا پرفارم کرتے ہیں شہباز صنم کی اداکاری میں بھی تبدیلی آگئی ہے جو کہ اچھی بات ہے فائزہ ملک جو کہ پنجابی ڈرامے میں بہت بڑا رول ادا کر چکی تھی پھر سے نوکری کے رول میں نظر آئی اور اچھی پرفارمنس دی ارما احمد اور سویراشاہ کو زیادہ موقع نہ مل سکا مجموعی طورپر ڈرامہ اپنی کہانی اور ہدایتکاری کے ساتھ فنکاروں کی عہدہ پرفارمنس کی بدولت کامیاب رہا جس کا کریڈٹ ایچ بی خان اور کرن خان کو جاتا ہے