لاہور (ویب ڈیسک) افغانستان نے چیمپئنز ٹرافی کے اہم مقابلے میں انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ ابراہیم زادران نے 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ عضمت اللہ نے 41، محمد نبی اور کپتان حشمت اللہ نے 40-40 رنز بنائے۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 49.5 اوورز میں 317 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ روٹ نے 120 رنز کی اننگز کھیلی، مگر وہ اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
یہ فتح افغانستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، جس نے ایک مضبوط حریف انگلینڈ کو شکست دی اور ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کی۔
0 تبصرے