شہری کریم بخش نے ایئرپورٹ تھانے میں شکایت درج کرائی
کراچی ایئرپورٹ کے عملے کا مبینہ نامناسب رویہ، خاتون کی پرواز مس، عملے کے خلاف تھانے میں شکایت درج
شہری کریم بخش نے ایئرپورٹ تھانے میں شکایت درج کرائی۔ اس کا کهنا تها که 15 فروری کو میری بھابھی اور بچے فلائٹ اے کے 603 میں امریکہ جا رہے تھے۔ درخواستگذار کا مزيد کهنا تها که لاؤنچ پر کہا گیا کہ سامان اوورلوڈ ہے، 85 ہزار ادا کریں، میری بھابھی نے ڈالر دیے، لیکن عملے نے ڈالر لینے سے انکار کر دیا اور پاکستانی روپے میں رقم کا مطالبہ کیا۔ عملے نے میری بھابھی کو ذہنی ٹارچر کیا، جس سے وہ بیہوش ہوگئی
عملے کے نامناسب رویے کی وجہ سے پرواز بھی مس ہوئی۔
0 تبصرے