چیئرمین بلاول بھٹو بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے خواہاں ہیں: تحسین عابدی
کراچی -ترجمان سندھ حکومت تحسین عابدی کی فیڈریشن ہاوس آمد پر سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں اور نائب صدر امان پراچہ نے انکا استقبال کیا
اس موقع پر معروف صنعتکار خالد تواب، میاں زاہد حسین، شبیر منشاء ودیگر بھی موجودتھے تحسین عابدی کا کہنا تھا چیئرمین بلاول بھٹو بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے خواہاں ہیں بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرناپیپلز پار ٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں بزنس کمیونٹی سندھ کو اون کرے اور ایف پی سی سی آئی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ میں شامل ہو اس موقع پر سینئر نائب صد ر فیڈریشن ہاوس ثاقب فیاض مگوں نے کہا کے سندھ حکومت کیساتھ کاروباری ماحول قائم کرنا چاہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات امید کی کرن ثابت ہوئیسندھ حکومت اور ایف پی سی سی آئی کی اعلی سطحی ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جائے ملا قات کے دوران ترجمان سندھ حکومت تحسین عابدی کو نائب صدر امان پراچہ شیلڈ پیش کررہے ہیں
0 تبصرے