رکن سندھ اسمبلی و ترجمان حکومت سندھ مخدوم فخر زمان کی پنجاب اسمبلی میں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کانفرنس میں شرکت

رکن سندھ اسمبلی و ترجمان حکومت سندھ مخدوم فخر زمان کی پنجاب اسمبلی میں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کانفرنس میں شرکت

کراچی: رکن سندھ اسمبلی و ترجمان حکومت سندھ مخدوم فخر زمان نے پنجاب اسمبلی میں منعقدہ ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی پہلی کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (CPA) کانفرنس میں حکومت سندھ کی نمائندگی کی، کانفرنس میں صحت اور تعلیم کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم فخر زمان نے سندھ حکومت کی جانب سے ان شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات اور اقدامات پر روشنی ڈالی اس موقع پر پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سمیت ملائیشیا، سری لنکا اور مالدیپ سے آئے ہوئے معززین بھی موجود تھے مخدوم فخر زمان نے تعلیم اور صحت کے حوالے سے سندھ حکومت کی کاوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے بین الصوبائی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا کانفرنس میں موجود مختلف ممالک اور صوبوں کے نمائندوں نے باہمی تجربات کا تبادلہ کیا۔