محمد حسین محنتی کا ایک خاندان کے 5 افراد سمیت 7 مسافروں کے جھلس کرجاں بحق ہونے والے واقعے پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی سکھر کے قریب کراچی ایکسپریس کو پیش آنے والے المناک حادثے کے نتیجے میں ایک خاندان کے 5 افراد سمیت 7 مسافر وں کے جھلس کرجاں بحق ہونے والے وقعے پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے واقعے کی غیرجانبدارنہ تحقیقات کرکے غفلت برتنے والے ذمے داروں کو قراروقعی سزاد دی جائے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ محکمہ ریلوے کی تباہی کے بعد ٹرین حادثوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کارکردگی پرسوالات کھڑے کردیئے دوسری جانب المناک حادثے کی بروقت اطلاع کے باوجود فائربرگیڈ کا تاخیر سے پہنچنا سندھ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔انہوں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔دریں اثناءمرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو ،صوبائی امیر محمد حسین محنتی اور سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے جماعت اسلامی راولپنڈی کے رہنما عتیق احمد عباسی کو ٹیلی فون کرکے قریبی رشتہ داروں کے ٹرین حادثہ میں لقمہ اجل کا شکار ہونے پرافسوس اورتعزیت کا اظہار کیا۔#
0 تبصرے