آئی جی سندھ اور آئی جی بلوچستان کی ذیر صدارت اہم اجلاس

جیکب آباد واقعہ پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور آئی جی بلوچستان کی ذیر صدارت سی پی او میں اجلاس کا انعقاد

آئی جی سندھ اور آئی جی بلوچستان کی ذیر صدارت اہم اجلاس

کراچی: جیکب آباد واقعہ پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور آئی جی بلوچستان کی ذیر صدارت سی پی او میں اجلاس کا انعقاد۔ایس ایس پیز جیکب آباد اور نصیرآباد نے واقعہ پر پوائنٹ ٹو پوائنٹ بریفنگ دی اور چند ضروری سفارشات پیش کیں بعداذاں ڈی آئی جیز لاڑکانہ اور نصیرآباد نے بھی اجلاس کو دوران بریفنگ بتایا کہ جاکھرانی گروپ سے وابستہ ڈکیت گروہ کے 12 کارندوں کو مختلف مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جو اسوقت جیلوں میں قید ہیں, آئی جی سندھ نے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، ڈی آئی جی لاڑکانہ تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر وقوعے میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔انہوں نے ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی کو پولیس کے لیئے وہیکلز کی فراہمی کے اقدامات کریں جبکہ اے آئی جی لاجسٹکس کو ہدایات دیں کہ ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں متعلقہ پولیس کو درکار آرمز اینڈ ایمونیشن کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں۔علاوہ اذیں انہوں اے آئی جی آپریشنز سندھ کو آرآرایف کی ایک پلاٹون کی فراہمی کے لیئے بھی احکامات دیتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد سے کہا کہ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کی ہیڈ منی کے لیئے اے آئی جی آپریشنز کو باقاعدہ مکتوب ارسال کیا جائے۔