ریحام خان کی نئی شادی؟ نئے برائیڈل فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی

فوٹو شوٹ کی تصاویر نے ان کی چوتھی شادی کی افواہوں کو جنم دیا

ریحام خان کی نئی شادی؟ نئے برائیڈل فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی

بادشاہی مسجد میں ریحام خان کے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر نے ان کی چوتھی شادی کی افواہوں کو جنم دیا ہے۔ ریحام خان کی پہلی شادی 1993 میں اعجاز الرحمان سے ہوئی تھی تاہم 2005 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔

اس کے بعد ریحام خان نے 2014 میں عمران خان سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تاہم یہ شادی 2015 میں ختم ہوگئی۔

ریحام خان نے تیسری شادی ماڈل اور اداکار مرزا بلال سے کی جن کے ساتھ وہ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

ریحام خان اور مرزا بلال سوشل میڈیا پر اپنی مختلف ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں لیکن حال ہی میں ریحام خان کی وائرل ہونے والی نو تصاویر نے سوالات کھڑے کر دیے۔

ریحام خان کا فوٹو شوٹ دیکھ کر لوگوں نے سوال اٹھایا کہ کیا انہوں نے چوتھی شادی کی ہے؟ لیکن صارفین کی اکثریت نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ریحام خان نے چوتھی شادی نہیں کی، یہ صرف میک اپ آرٹسٹ یا کپڑے کے کسی برانڈ کے لیے فوٹو شوٹ ہے، حقیقی شادی نہیں۔

ریحام خان اور مرزا بلال کی جانب سے دو ہفتے قبل شیئر کی گئی انسٹاگرام پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مداح نے کہا کہ یہ جوڑا مری اور لاہور کا دورہ کر رہا تھا۔