پاکستان کا نام روشن کرنے والوںکی ہر سطح پر پذیرائی ہونی چاہئے: عبدالجبار خان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان گلوبل نیٹ ورک کی جانب سے ستارہ پاکستان ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خا ن نے ہائی کیو فارماسیوٹیکل کے سی ای اواورچیئرمین پاکستان سینٹ کٹس اینڈ نیوس بزنس کونسل آف ایف پی سی سی آئی عاطف اقبال کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ, ایم پی اے صائمہ آغا اور ثانیہ ناز بلوچ ،پا کستان گلوبل نیٹ ورک کے فاﺅنڈر چیئرمین سید شاکر شاہ،فاﺅنڈرسید ذیشان ہاشمی، پریذیڈینٹ حکیم نریجو،انڈس ہسپتال نیٹ کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری خان،بریگیڈیئرغفار جتوئی،آئی جی جیل خانہ جات ناصر خان اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خا ن نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے والوں کی ہر سطح پر پذیرائی ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام ہنر مندوں کو پروموٹ کریں جو خدمات سرانجام دے رہے ہیں عبدالجبار خا ن نے کہا کہ میں ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ملک و قوم بالخصوص غریب عوام کی دل و جان سے خدمت کر رہے ہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جا رہا ہے جو کہ ایک خوش آئند عمل ہے انہوں نے کہا کہ اپنے شعبوں میں اچھی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی سے دیگر محنتی لوگوں میں مزید اچھے کام کرنے کی لگن بڑھے گی اور اس سے معاشرے میں مثبت مسابقت پیدا کرنے کا بنیادی محرک ہونے میں بھی مدد ملے گی اس موقع پرہائی کیو فارماسیوٹیکل کے سی ای او اور چیئرمین پاکستان سینٹ کٹس اینڈ نیوس بزنس کونسل آف ایف پی سی سی آئی عاطف اقبال نے پاکستان گلوبل نیٹ ورک کا شانداد تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حوصلہ افزائی سے ہر شخص کو اپنے کام میں مزید بہتری لانے کا موقع ملتا ہے جبکہ انہیں دیکھ کر دیگر افراد بھی اپنی صلاحیتوں کے بل پر آگے آنے کی کوششیں کرتے ہیں جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے عاطف اقبال نے کہا کہ پا کستان گلوبل نیٹ ورک کی جانب سے ہر سال مختلف شعبہ جات میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کر نے کے لئے ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کرنا نہایت خوش آئند اقدام ہے انہوں نے کہا کہ ہائی کیو فارماسیوٹیکل 1994 سے ملک بھر میں صحت کے مسائل کو کم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا جو پچھلے تیس سالوں سے صحت کے شعبے میں نمایا مقام رکھتی ہے عاطف اقبال نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو سستی اور معیاری ادویات فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ یو ایس اے اور یو کے کے ماہرین طب کی مدد سے جین تھراپی اور کارڈیک سیل پر کام کرتے ہوئے بلڈ کینسر کا علا ج اور مستقبل میں شوگر اور کولیسٹرول کے علاج کے لئے اسلام آباد میں ریسرچ لیب قائم کی جا رہی ہے جس سے اب پاکستانی عوام کو علاج معالجے کی سہولیات میسر آسکیں گی عاطف اقبال نے کہا کہ ہائی کیو فارماسیوٹیکل کے تحت حیات خیر کے عنوان سے لیب کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں کینسر کا علاج کیا جائے گا جو پہلے اسلام آباد اور پھر کراچی میں قائم ہوگی لیب ڈراپ کی منظوری کے بعد بحال کردی جائے گی.
0 تبصرے