کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی اور ڈی سی کورنگی کے احکامات پر دبنگ آفیسر اے سی لانڈھی سید عون عباس شاہ نقوی نے چکی اور تندورمالکان کے خلاف کمر کس لی اے سی لانڈھی نے آٹے، روٹی، نان، اور چپاتی کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے اقدامات کا آغاز کر دیا اس موقع پر پیڑے اور نان کا وزن کرکے خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کر کے وارنگ جاری کر دیں اس مو قع پر اے سی لانڈھی سید عون عباس شاہ نقوی نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا حق ہے کہ وہ جس چیز کے پیسے دیں انہیں وہی چیز ملے کراچی کے تندور پر فروخت ہونے والی مہنگی روٹی اور آٹے کے پیچیدگی کے بارے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد کاروائی کا عمل شروع کیا گیا ہے سید عون عباس شاہ نقوی نے کہا کہ اکثر تندور مالکان حکومت کی جانب سے مقرر کردہ وزن سے کم وزن کی روٹی عوام کو من مانے داموں فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جو حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ان پر بھاری جرمانے عائد کر کے وارنگ جاری کی گئی ہیں تا کہ وہ اس طرح کے اقدامات سے باز رہیں سید عون عباس شاہ نقوی نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے جس کے لئے تندور مالکان کے خلاف ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے روٹی کی قیمتوں کے غیر منصفانہ اضافے کو روکا جا سکے انہوں نے کہا کہ حکومت نے قیمتوں کے تعین کے لیے ایک واضح پالیسی بنانے کی کوشش کی ہے جس کے تحت تندور مالکان کو اپنی قیمتیں منضبط رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے اس کے علاوہ مختلف محکمے بازاروں میں موجود تندوروں کی قیمتوں کا جائزہ لیتے رہیں گے اور ضرورت کے مطابق چھاپے بھی مارے جائیں گے تا کہ یہ یقین دہانی ہو سکے کہ تندور مالکان قیمتوں میں من مانی نہیں کر رہے ہیں سید عون عباس شاہ نقوی نے کہا کہ حکومت نے عوامی آگاہی مہم شروع کی ہے تاکہ لوگوں کو اپنے حقوق اور حکومتی اقدامات سے متعلق معلومات حاصل ہو اور وہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف آواز بلند کر سکیں.
0 تبصرے