تھائی لینڈ (انٹرنیشنل ڈیسک)اوورسیزپاکستانیز تھائی ایسوسی ایشن (OPA-TH) کی جانب سے لاہور ریسٹورنٹ سلوم برانچ تھائی لینڈ میں”محفل اردو مشاعرہ“ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس مشاعرے کی صدارت OPA-TH کے صدر عبدالغفار وارثی نے کی اور مشاعرہ پڑھنے والوں میں امریکہ سے آئے ہوئے معروف شاعر طارق ہاشمی اور نادر درانی اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر اوورسیز پاکستانیز تھائی ایسوسی ایشن (OPA-TH) کے صدر عبدالغفار وارثی نے کہا کہ لاہور پاکستان کا ایک نامی گرامی شہر ہے لیکن اس شہر کے نام سے تھائی لینڈکے شہر بنکاک میں بھی ایک ریسٹورنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے لیے میںلاہور ریسٹورنٹ کے سی ای اوملک شاہین یوسف اعوان کومبارک باد پیش کرتا ہوں جنھوں نے پاکستان کانام بلند رکھنے کے لیے لاہور شہر کے نام سے بیرون ملک میں لاہور ریسٹورنٹ قائم کیا ان کا کہنا تھا کہ مشاعرے میں شرکت کرنے والے تمام شعراءنے بہت عمدہ عمدہ اشعار و غزلیات اور نظمیں پیش کیں جس پر میں انھیں مبارک باد پیش کرتا ہوںہماری قومی زبان اردوہے جس سے ہم بہت محبت کرتے ہیں آپ تمام شعراءکا شکر گزار ہوں جنھوں نے اپنی قومی زبان کو تھائی لینڈ میں بھی زندہ رکھا ہوا ہے اور اس مشاعرے سے ہم آج بہت لطف اندوز ہوئے ۔تقریب کے اختتام پرشرکاءسے اظہار تشکرکیا اور لاہور ریسٹورنٹ کے سی ای اوملک شاہین یوسف اعوان نے شرکاءکو عشائیہ دیا۔
0 تبصرے