پی ٹی آئی کی فائنل کال نہیں، مس کال تھی، بشریٰ بی بی اور امین گنڈاپور فرار ہو گئے، وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ

پی ٹی آئی کو بڑی سیاسی ناکامی ہوئی، ان کے لیڈر بھاگ گئے

پی ٹی آئی کی فائنل کال نہیں، مس کال تھی، بشریٰ بی بی اور امین گنڈاپور فرار ہو گئے، وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا میڈیا سے گفتگو کرتے هوئے کهنا تها که پی ٹی آئی کو بڑی سیاسی ناکامی ہوئی، ان کے لیڈر بھاگ گئے، پی ٹی آئی کی فائنل کال نہیں، مس کال تھی، مظاہرین اپنے جوتے، کپڑے اور گاڑیاں چھوڑ کر بھاگے، بشریٰ بی بی اور امین گنڈاپور فرار ہو گئے، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، یہ بھاگ گئے، یہ اسلام آباد پر حملہ کرنے آئے تھے، جو بھاگنے کے مناظر ہیں، اللہ معاف کرے، تحریک انصاف نے اپنے کنٹینر کو خود آگ لگائی، پی ٹی آئی سپورٹ کے بغیر جلسے اور دھرنے نہیں کر سکتی، ہم خون خرابہ نہیں چاہتے تھے، وزیر داخلہ مسلسل مانیٹرنگ کر رہے تھے کہ وقت آئے گا ان سے نمٹیں گے، یہ لیڈر کو رہا کروانے آئے تھے، اپنے کارکنوں کو گرفتار کروا کر گئے ہیں، پی ٹی آئی والے اہم سرکاری شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، انہوں نے پارلیمنٹ پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، بھاگنا ان کا وطیرہ بن گیا ہے، چور بھاگتا ہے تو اس پر خوف طاری ہوتا ہے، قاسم، سلمان، ٹیریان گولڈ سمتھ کے گھر میں پل رہے ہیں، بشریٰ بی بی کے پانچوں بچے عیش و عشرت کی زندگی گذار رہے ہیں، یہ غریب کے بچوں کو آگے کر کے ڈھال بناتے ہیں، علی امین گنڈاپور میں شرم ہوئی تو آج کے بعد پگ نہیں پہنیں گے،