سوڈان میں پانچویں روز بھی جھڑپیں، 174 سے زياده ہلاکتیں

آگ جہازوں کے ایندھن ٹینک میں لگی، امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں

سوڈان میں پانچویں روز بھی جھڑپیں، 174 سے زياده ہلاکتیں

سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں فوج اور کوئیک ریسپانس فورسز کے درمیان 5 ویں روز بھی جھڑپیں جاری رهيں، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 174 ہو گئی، جھڑپوں کے درمیان خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں آگ لگی، آگ جہازوں کے ایندھن ٹینک میں لگی جسے امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، عرب میڈیا کے مطابق سوڈان کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں 174 شہری ہلاک ہو گئے شدید جھڑپوں کے پیش نظر طبی عملے کو زخمیوں تک پہنچنے میں تکاليف کا سامنا ہے جبکہ فائرنگ اور دھماکوں سے طبی عملہ، مریض اسپتالوں میں محصور ہو کر رہ گیا ہے۔