سید خرم انیس کی روٹری انٹرنیشنل کےلئے خدمات قابل ستائش ہیں محمد حنیف خان

روٹری انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے عوام کی فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں کی تکمیل میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے سید خرم انیس

سید خرم انیس کی روٹری انٹرنیشنل کےلئے خدمات قابل ستائش ہیں محمد حنیف خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر )معروف کاروباری اور سماجی شخصیت سید خرم انیس کو روٹری انٹرنیشنل 3271کے ڈسٹرکٹ جوائنٹ سیکریٹری 2023-24 مقررکر دیا گیا روٹری انٹرنیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر 2023-24 محمد حنیف خان نے کہا کہ سید خرم انیس کی روٹری انٹرنیشنل کےلئے خدمات قابل ستائش ہیں جنہوں نے روٹری انٹرنیشنل کے نمایاں عہدوں پر خدمات سرانجام دی ہیں اور وہ اپنے وسیع تجربے سے روٹری انٹرنیشنل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمات سرانجام دیں گے سید خرم انیس نے روٹری انٹرنیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر 2023-24 محمد حنیف خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ روٹری انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے عوام کی فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں کی تکمیل میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل پوری دنیا عوام کی خدمت میں بہت فعال کردار ادا کر رہا ہے تا کہ غریب ،ضرورت مند اور مستحق افرادکی مدد کی جا سکے سید خرم انیس نے کہا کہ اس نیک کام میں دیگر مخیر افراد کو بھی روٹری کے خدمت کے اس مشن میںہاتھ بٹانا چاہئے سید خرم انیس روٹری کلب آف کراچی نیکسز کے صدر،ایس کے اے بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے سی ای او اور سلام تکافل لمیٹڈ کے ایگزیکٹو نائب صدر کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں سید خرم انیس کلب کی سطح پر متعدد عہدوں پر بھی فائز رہتے ہوئے انسانی خدمت کے منصوبوں اور تقریبات کی قیادت بھی کر رہے ہیں واضح رہے کہ روٹری انٹرنیشنل سال2023-24کےلئے صدرگورڈن آر میکنیلی جبکہ محمد حنیف خان روٹری انٹرنیشنل 3271کے ڈسٹرکٹ گورنر کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے.