سندھ کو بنجر بنانے کی سازش میں صدر آصف علی زرداری نے سہولتکاری کا کردار ادا کیا ہے
کراچی: دریائے سندھ بچائو تحریک کا اہم اجلاس پی ٹی آئی سندھ کی میزبانی میں کراچی میں منعقد، اجلاس میں دریائے سندھ بچائو تحریک میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت،
سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی پارٹی کے سید زین شاہ، جی ڈے اے جے سردار رحیم سمیت دیگر رہنمائوں کی شرکت،
نیشنل پیپلزپارٹی کے مسرور جتوئی، جماعت اسلامی کے رہنما حافظ طاہر مجید، جمعیت علمائے اسلام کے قاری محمد عثمان، قومی عوامی تحریک کے مظہر راہوجو سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،
اجلاس میں ارسا ترمیمی ایکٹ سندھ کو بنجر بنانے کی سازش قرار دے دیا،
سندھ کو بنجر بنانے کی سازش میں صدر آصف علی زرداری نے سہولتکاری کا کردار ادا کیا ہے،
اجلاس میں سندھ دشمن منصوبے کے خلاف قرارداد منظور بھی کی گئی،
قرارداد میں آصف علی زرداری کو سندھ بنجر بنانے کی سازش میں سہولتکار ہونے کا زمہ دار ٹھرایا گیا،
اجلاس میں اپنے قانونی حقوق کے تحت عوامی آگاہی اور احتجاجی مہم کو جاری رکھنے کا عہد کیا،
17 نومبر کو سندھ بھر میں تحصیل سطح پر دریائے سندھ بچائو تحریک کی جانب سے احتجاج کا اعلان،
اجلاس میں نومبر کے آخری اور دسمبر کے دوسرے ہفتے میں سندھ کے مختلف شہروں میں بیداری مارچ کا اعلان کیا گیا،
اجلاس میں تمام جماعتوں کی جانب سے سید زین شاہ کو دریائے سندھ بچائو تحریک کا کنوینئر مقرر کیا گیا،
0 تبصرے