ہاؤسنگ اتھارٹی کے سینئر افسران نے اس موقع پر میٹنگ کے شرکاء کو آکشن میں ہونے والے کمرشل پاٹوں کے متعلق بریفنگ دی
لاهور : ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال نے جی-13 اور جی-14 سیکٹرز میں ہونے والی گرینڈ آکشن کے کمرشل پلاٹس کے سلسلے میں مورخہ 04 نومبر 2024 ایف جی ای ایچ اے کے کمیٹی روم میں انجمن تاجران سے ملاقات کی۔ ہاؤسنگ اتھارٹی کے سینئر افسران نے اس موقع پر میٹنگ کے شرکاء کو آکشن میں ہونے والے کمرشل پاٹوں کے متعلق بریفنگ دی۔ میٹنگ میں انجمن تاجران کے صدر سردار طاہر نے ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کی اس کوشش کو سراہا اور انجمن تاجران / انویسٹرز کے تحفظات سے آگاہ کیامزید انجمن تاجران کے صدر نے ادائیگیوں سے متعلقہ شرائط کو نرم کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اس آکشن میں سیکٹر جی-13 مین ماؤ ایریا موٹر وے انٹر چینج سے سرینا ہوٹل کے درمیان میں پہلا مین کشمیر ہائی وے پر 2224.9 سکوائر یارڈ کا پٹرول پمپ پلاٹ، جی-13 میں 2602 سکوائر یارڈ کا مکس یوز کمرشل پلاٹ، جی-14 مرکز میں 4 کارنر کمرشل پلاٹس ڈبل پارکنگ کے ساتھ، جی-13 میں بازار نمبر پانچ میں 2 کمرشل پلاٹس اور جی-13/3 کے بازار نمبر چھ میں 4 کمرشل پلاٹس اور سیکٹر جی-14/2 کے بازار نمبر ایک میں 8 کمرشل پلاٹس، سیکٹر جی-14/3 کے بازار نمبر دو میں 6 کمرشل پلاٹس اور ہر سائز کے چھوٹے بڑے کمرشل پلاٹس شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے گندھارا ہال، سٹیزن کلب، ایف نائن پارک میں صبح 10 بجے 13 اور 14 نومبر 2024 کو ہونے والے گرینڈ آکشن کو کامیاب بنانے کے لیے سینئر افسران کو سخت محنت کی ہدایت کی۔
0 تبصرے