کچے کے علاقوں میں باہم ملکر جرائم کے خلاف ایکشن لیا جائے۔غلام نبی میمن

اغواء میں ملوث و گرفتار ملزمان کے خلاف ابتک کے پولیس اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔آئی جی سندھ

کچے کے علاقوں میں باہم ملکر جرائم کے خلاف ایکشن لیا جائے۔غلام نبی میمن

کراچی؛ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صدارت کی۔گھوٹکی،شکارپور، کشمور کے ایس ایس پیز نےاغواء برائے تاوان کی وارداتوں کی روک تھام و دیگر پولیس اقدامات پر علیحدہ علیحدہ بریفنگ۔ڈاکوؤں کے خلاف ڈٹ جانے پر آئی جی سندھ نے شاباش دی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کهنا تها که کچے کے علاقوں میں باہم ملکر جرائم کے خلاف ایکشن لیا جائے۔اغواء میں ملوث و گرفتار ملزمان کے خلاف ابتک کے پولیس اقدامات سے آگاہ کیا جائے دستیاب افرادی قوت اور وسائل کے درست استعمال پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔ڈکیت عناصر کی حوصلہ شکنی کے لیئے انٹیلی جینس بیسڈ کے تحت کاروائیاں مذید تیز کریں۔کاروائیوں کے لیئے خفیہ سراغ رسانی نیٹ ورک کو مذید تقویت دی جائے۔تینوں ایس ایس پیز باہمی روابط کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سے بھی رابطوں میں رہیں۔ گھوٹکی،شکارپور، کشمور میں قائم پولیس پکٹس کو تمام سہولیات دی جائیں۔ہنی ٹریپ کو ہر حال میں روکا جائے اور اس حوالے سے پبلک کو بھی آگاہی دی جائے۔ ڈاکوؤں کے خلاف ایکشن میں سراغ رساں کتوں سے بھی مدد لی جائے۔شہید پولیس اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جینس بیسڈکاروائیاں جاری رہینگی۔ اجلاس میں ڈی آئی جیز،ہیڈکوارٹرز سندھ،سی آئی اے کراچی،سی پی ایل سی چیف،ایڈمن اور آپریشنز سندھ، لاجسٹکس کے اے آئی جیز نے براہ راست جبکہ ڈی آئی جی حیدرآباد،ایس ایس پیز،جامشورو اور قمبر شہداد کوٹ نے ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔