پرفیشنل گروپ کے منیر احمد خان کاکڑ 218ووٹ لےکراچی سے کامیاب ہوئے
سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات برائے2024-2025میں پروفیشنل گروپ(حامد خان گروپ) نےکراچی میں بھاری اکثریت حاصل کرلی۔پرفیشنل گروپ کےمنیر احمد خان کاکڑ 218ووٹ لےکراچی سے کامیاب ہوئے
انکےمقابلے پرانڈیپنڈنٹ گروپ(عاصمہ جہانگیر گروپ) کے میاں رؤف عطا نے 153 ووٹ حاصل کئے،سپریم کورٹ بار کےسیکرٹری کی اہم نشست پرپروفیشنل گروپ کےسلمان منصورنےکراچی 238ووٹ حاصل کئےجبکہ انکےمقابلےپرانڈیپنڈنٹ گروپ کےزاہد اسلم اعوان نے129ووٹ حاصل کئے۔نائب صدر سندھ سیٹ پرپروفیشنل گروپ کےخوشحال خان اعوان نے176ووٹ حاصل کئے
جبکہ انکےمقابلےپرانڈیپنڈنٹ گروپ کےمحمدندیم قریشی نے155ووٹ جبکہ آزاد امیدوار یوسف مولوی نے38ووٹ حاصل کئے.نائب صدربلوچشستان نشست پرکراچی پروفیشنل گروپ کےسیداقبال شاہ نے206ووٹ جبکہ انڈیپنڈنٹ گروپ کےمحمداسحاق نے158ووٹ حاصل کئے۔نائب صدرکےپی کےکی نشست پرپروفیشنل گروپ کےامیدوار حبیب قریشی نے302ووٹ اور انکےمقابلےپرانڈیپنڈنٹ گرعپ کےفدابہادرنے160ووٹ حاصل کئے۔نائب صدرپنجاب نشست پرپروفیشنل گروپ کےران بختیارنےکراچی سے189جبکہ انڈیپنڈنٹ گروپ کےراناغلام سرورنے171ووٹ حاصل کئے۔
کراچی میں سپریم کورٹ بارایسوسی کےرجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد514تھی جس میں378وکلانےاپناووٹ کاسٹ کیا۔
کاسٹ ہونےوالے11ووٹ مستردکردئے گئے۔ووٹ کاسٹ کرنےوالوں میں وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل بیرسٹرفاروق ایچ نائیک۔سابق وزیربرائےقانون سینٹرشہادت اعوان۔سینٹربیرسٹرضمیرگمرو۔سابق اٹارنی جنرل انورمنصورخان۔سابق اٹارنی جنرل منیراے ملک۔ سابق صوبائی وزیرقانون بیرسٹرمحمد عمرسومرو۔سابق صدرسپریم کورٹ بار بیرسٹرعابد زبیری۔سابق وائس چیئرمین سندھ بارکونسل بیرسٹرصلاح الدین احمد۔سابق چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن آغارفیق احمد خان۔سابق جسٹس شائق عثمانی۔سابق جسٹس حسن فیروز۔۔سابق چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی کےعلاوہ بلوچستان سے تعلق رکھنےوالےوکلانےبھی کراچی میں ووٹ کاسٹ کیا۔ پولنگ سندھ ہائیکورٹ کےنیوبارروم میں سندھ بار کونسل کی نگرانی میں ہوئے۔
وائس چیئرمین سندھ بار کونسل کاشف حنیف ایڈووکیٹ نےپولنگ بوتھ ووٹروکلاکےعلاوہ کسی کوداخل ہونےکی اجازت نہیں دی۔ کاشف حنیف معذور اور ضعیف ووٹرز کو خوددروازے پرلینےجاتےانکی پرچی بناکرانھیں بوتھ تک چھوڑتےرہے۔سپریم کورٹ بارکےالیکشن کیلئےسندھ ہائیکورٹ میں سارادن گہماگہمی رہی وکلااپنے اپنے امیدواروں کےلئےسارادن کمپیئن چلاتےرہے۔پولنگ کےموقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئےگئےتھے
0 تبصرے