خواتین کو خود اپنا معائنہ،اسٹیج ون پر اس بیماری سے سو فیصد بچاؤ ممکن ہے: ڈاکٹر ربیعہ
کراچی پریس کلب اور عیسیٰ لیب کے تعاون سے پروفیسر شاہدہ قاضی ویمن کمپلیکس میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں ڈاکٹر رابعہ زبیر، ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سرجری اور کنسلٹنٹ بریسٹ کینسر نے خواتین ممبران کو بریسٹ کینسر اور اس بیماری سے بچاؤ کے طریقے اور خود سے معائنہ کرنے کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں۔
ڈاکٹر ربیعہ نے بتایا کی خواتین کو خود اپنا معائنہ،اسٹیج ون پر اس بیماری سے سو فیصد بچاؤ ممکن ہے جبکہ ایڈوانس یا اسٹیج فورپریہ بچاؤ صرف 22 فیصد رہ جاتا ہے ۔۔اب تیس سال کی خواتین میں یہ مرض تشخیص ہورہا ہے،اس لئے کسی بھی قسم کی گلٹی محسوس ہو تو ڈاکٹر سے فوری رجوع کیا جانا ضروری ہے ۔۔۔۔۔
سیشن کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ بھی رکھا گیا جس میں ڈاکٹر رابعہ زبیر نے خواتین کے سوالات کے جوابات دیے اور انہیں بیماری کے ابتدائی مراحل میں تشخیص کے طریقے سکھائے۔
پروگرام کے اختتام پر سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے ڈاکٹر رابعہ زبیر کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر سیکریٹری کراچی پریس کلب کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب نے ہمیشہ خواتین کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی ہے۔
خواتین کے لیے ایسے آگاہی سیشنز کا انعقاد اور ویمن کمپلیکس کا قیام اس بات کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے معلوماتی سیشنز خواتین کے لیے نہایت اہم ہیں، تاکہ وہ اپنی صحت سے متعلق باخبر رہیں اور اس آگاہی کو دوسروں تک بھی پہنچا سکیں۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس قسم کے مزید سیشنز منعقد کرنے کا عندیہ دیا-
0 تبصرے