پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور نواز شریف کو نوٹس جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے دو سابق وزرائے اعظم کو طلب کر لیا، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور نواز شریف کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن میں محمد نواز شریف کی درخواست پر سماعت 5 نومبر کو ہوگی۔نواز شریف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عادل بازئی نے 26ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ نہیں دیا۔
الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا جس پر الیکشن کمیشن نے اب پارٹی سربراہ نواز شریف کو طلب کر لیا ہے۔
0 تبصرے