کراچی ۔جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس, ارسا ایکٹ میں ترامیم اور 6 نئی کینال تعمیر کرنے کی سخت مخالفت

سید مظفر حسین شاہ نے ارسا قوانین اور 1991 پانی معاہدے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

کراچی ۔جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس, ارسا ایکٹ میں  ترامیم اور  6 نئی کینال تعمیر کرنے کی سخت مخالفت

کراچی ۔جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا پیر صاحب پگارا کی صدارت میں راجہ ہاؤس میں اہم اجلاس, جس میں پیر سید صدرالدین شاھ راشدی ، محمد علی درانی ، سید مظفر حسین شاھ ، ڈاکٹر صفدر عباسی ، لیاقت جتوئی ، ارباب غلام رحیم ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ، غلام مرتضی جتوئی ، سید زین شاھ ، سید راشد شاھ ، ایاز لطیف پلیجو ، سردار عبدالرحیم ، حسنین مرزا ، سائرہ بانو ، عرفان اللہ مروت ، حسام مرزا اور دیگر شریک

اجلاس کو سید مظفر حسین شاہ نے ارسا قوانین اور 1991 پانی معاہدے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ، اجلاس میں ارسا ایکٹ میں ترامیم کرنے کی شدید مخالفت کی گئی، اجلاس میں کہا گیا کہ 1991 کے پانی کے معاہدے پر عمل نہ ہوا تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی اور یہ سندھ کے حقوق ہر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہوگا ،

اجلاس میں دریائے سندھ پر 6 نئی کینال تعمیر کرنے کی سخت مخالفت کی گئی ، اجلاس میں کراچی کو ملنے والا پانی بحریا ٹائون کو دینے کی بھی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے کراچی کے عوام کا پانی بند کرنے کی سازش قرار دیا گیا ۔

جی ڈی اے کراچی کا پانی بند کرنے والی سازش کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ، اجلاس میں 26 ویں آئینی ترامیم اور آنیوالی مجوزہ ترامیم کو جہموریت اور پاکستان کے آئینی نظام پر ہونے والے اثرات پر غور

اجلاس م جی ڈی اے کی تنظیم نو اور اسے دیگر صوبوں اور اسلام آباد تک بڑھانے پر غور، اجلاس میں کراچی شھر سمیت سندھ بھر میں امن امان کی انتہائی خراب صورتحال پر بھی غور کيا گيا