ریلی میں گرلز ڈگری کالج نواب شاہ سمیت مختلف سرکاری و نجی اداروں کی طالبات نے شرکت کی
نواب شاہ؛ گرلز ڈگری کالج نوابشاہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب س ے پولیو سے بچاؤ کے لیے ریلی نکالی گئی۔
ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔
ریلی میں گرلز ڈگری کالج نواب شاہ سمیت مختلف سرکاری و نجی اداروں کی طالبات نے شرکت کی۔
تھیلیسیمیا سنٹر نواب شاہ میونسپل کارپوریشن نواب شاہ۔ پیپلز میڈیکل ہسپتال نوابشاہ ریونیو آفس نوابشاہ کے سرکاری ملازمین اور افسروں نے بهی بڑی تعداد میں شرکت کی
ریلی کی قیادت میئر قاضی رشید بھٹی، کمشنر شہید بینظیر آباد سجاد حیدر شاہ، ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کی۔ ریلی میں پرنسپل میڈم لالہ رخ میونسپل کمشنر رزاق شیخ ایم ایس ڈاکٹر یار علی جمالی۔ ڈاکٹر غلام نبی چنا اور ديگر بهی شريک تهے ۔
ریلی کے دوران میئر قاضی رشید بھٹی اور ديگر کا کہنا تها کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو انسان کی صحت مند زندگی کو معذور کرديتا ہے۔
اس مرض کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے معاشرے میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو پانچ سال تک پولیو کے خاتمے کے لیے قطرے پلائے جائیں اور ہر فرد پولیو کے خاتمے کی مہم میں اپنا اپنا کردار ادا کرے۔
0 تبصرے