پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں: کفیل حسین

معروف بزنس مین کفیل حسین کو پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات اور عالمی تعلقات کو بہتر بنانے پر ڈپلومیٹ آئیکون ایوارڈ سے نوازا گیا

پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں: کفیل حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار تقریب کے موقع پرKHAبزنس انٹرنیشنل ریلیشنزاور کفیل گروپ کے سی ای او، روٹری کلب آف کراچی انوائرمنٹ کے پریذیڈینٹ ،چیئرمین ڈپلومیٹک افیئرز کیپ اور معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین کو پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات اور عالمی تعلقات کو بہتر بنانے پر ڈپلومیٹ آئیکون ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ اس موقع پر ایچ ای جمہوریہ ترکی کے قونصل جنرل جمال سانگو، انڈونیشیا کے قونصل جنرل Teguh Wiweko ، قونصل جنرل مملکت بحرین ڈاکٹر عبداللہ احمد بوقاحوس،قونصل جنرل عمان انجینئر سمیع عبداللہ الخنجاری،مراکش کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ، قونصل جنرل ایران حسن نوریان ،یمن کے اعزاز ی قونصل جنرل مرزا اختیار بیگ، قونصل جنرل جورڈن یوسف فرخ، قونصل جنرل قطر نائف شاہین السلیطی اوراعزازی قونصل جنرل ریپبلک آف کوٹ ڈی آئیور فضل کریم دادا بھائے کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا کفیل حسین دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تجارتی ، ثقافتی اور سفارتی تعلقات بہتر بنانے کے لئے پر عظم ہیںان کی کاوشوں سے متعدد غیر ملکی ڈپلومیٹ اور کاروباری شخصیات پاکستان کا دورہ بھی کر چکی ہیں اور مزید بہتر تعلقات استوار کرنے کے لئے بھی کوشاں ہیں اس موقع پر KHAبزنس انٹرنیشنل ریلیشنز اور کفیل گروپ کے سی ای او، روٹری کلب آف کراچی انوائرمنٹ کے پریذیڈینٹ ، چیئرمین ڈپلومیٹک افیئرز کیپ اور معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان پر امن ملک ہے جہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں چائنا،سعودیہ عرب،ترکیہ،عمان،ایران،سری لنکا ،امریکہ اور دیگر ممالک پاکستان کے بہترین دوست ممالک ہیں جو نہ صرف پاکستان کے ساتھ تجارج کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لئے بھی کوشاں ہیں کفیل حسین نے کہا کہ تجارتی تعلقات کے علاوہ سفارتی تعلقات کی بہتری سے بھی نوجوانوں کو غیر ممالک میں تعلیم اور ملازمت کے حصول کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان انرجی کرائسز پر قابوپانے میں دوست ممالک اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ غیر ملکی قرضوںکے بوجھ سے آزاد کر واکر معیشت کو مستحکم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کفیل حسین نے کہا کہ خوشگوار تعلقات استوار کرنے سے ملکی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ غیر ملکی ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کا خواہ ہے.