چینی وزیر اعظم کا 11 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ خوش آئند ہے؛ کفیل حسین

کفیل حسین کی لی کیانگ اپنے قیام کے دوران ووزیراعظم پاکستان سے ملاقات

چینی وزیر اعظم کا 11 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ خوش آئند ہے؛ کفیل حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) KHA بزنس انٹرنیشنل ریلیشنزاور کفیل گروپ کے سی ای او، روٹری کلب آف کراچی انوائرمنٹ کے پریذیڈینٹ ، چیئرمین ڈپلومیٹک افیئرز کیپ اور معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن(ایس سی او) کانفرنس میں شرکت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک معزز مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا اور چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار دوستی کی تعریف کی ایس سی او کانفرنس میں رکن ممالک کی نمائندگی چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے ساتھ ساتھ ایران کے نائب صدر اور ہندوستان کے وزیر خارجہ بھی کریں گے اس موقع پرکفیل حسین نے کہا کہ چینی وزیر اعظم کا 11 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ خوش آئند ہے چین کے وزیر اعظم لی کیانگ اپنے قیام کے دوران ووزیراعظم پاکستان سے ملاقات میںسی پیک، اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تجارت سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے جس سے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے سربراہان کو پاکستان کی سرزمین پر خوش آمدید کہتا ہوں یہ اجلاس اقتصادی، سیاسی اور عسکری شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گا جس سے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے کفیل حسین نے کہا کہ کانفرنس میں معیشت، تجارت، سماجی وثقافتی تعلقات، ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی جبکہ تعاون کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی جس سے پاکستان کے ساتھ دیگر ممالک کی معیشت کی ترقی کرے گی اور سرمایہ کاری میں بھی اضافہ دیکھنے میں آئے گا انہوں نے کہا کہ1997کے بعد ہونے والی اتنی بڑی کانفرنس سے پاکستانی حکومت اور تاجر برادری کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ موجودہ حکومت معیشت کی بحالی اور اسے مستحکم بنانے کے لئے گراں قدر خدمات پیش کرر ہی ہے کفیل حسین نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن سے ہی ترقی اور خوشحالی جڑی ہوئی ہے تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ملکی مفاد میں کام کریں تا کہ پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو سکے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایس سی او کانفرنس کے شاندار میزبانی تمام ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر ارکان کو پسند آئے گی کفیل حسین نے کہا کہ کانفرنس میں لی کیانگ نے پاکستان کی اہمیت کو ترقی پذیر ملک اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر اہمیت کو اجاگر کیا ہے جبکہ چین پاکستان دوستی کو دوطرفہ تعلقات کےلئے مثال ہیں قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تبادلوں کی امید ظاہر کی ہے جو باہمی تعاون اور اعتماد کی 73 سالہ تاریخ کی عکاسی کرتا ہے.