کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے بلند حوصلہ رہنما خلیل ہوت نے 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت کے جلسہ حیدر آباد کے بارے میں ایک بیان میں کہا ہے کہسانحہ کارساز میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اپنی قائد پر قربان ہونے کی نئی مثال پیش کرکے دنیا بھر کے سیاسی رہنماؤں کو حیران کردیا خلیل ہوت نے کہا کہ جیالوں نے اپنی محبوب قائد محترمہ بینظیر بھٹو کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنانے کیلئے بموں کے سامنے اپنے جسم کی ڈھال بنا لی اور دہشتگردوں کی گولیوں کے سامنے اپنے سینے پیش کرکے جام شہادت پی لیا مگر اپنے محبوب قائد کو ایک خروچ تک نہیں آنے دی خلیل ہوت نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے آج بھی پرعزم ہیں بھٹو شہید کے لیے کوڑے کھائے جیلوں میں اذیتیں برداشت کیں پھانسی گھاٹ تک کا سفر کرنے والے کارکن صرف پیپلز پارٹی میں کل بھی تھے آج بھی موجود ہیں خلیل ہوت نے کہا کہ 18 اکتوبر کا جلسہ حیدر آباد سندھ کا تاریخی جلسہ ہوگا ہمارے محبوب قائد کا اہم خطاب قومی سیاست کو تبدیل کردے گا ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے جیالوں نے حیدر آباد جلسے میں شرکت کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں خلیل ہوت نے کہا کہ پارٹی لیڈر شپ کی ہدایت پر کراچی کے ساتوں ڈسٹرکٹس سے ہزاروں جیالے جئے بھٹو جئے شہید رانی اور جئے بلاول بھٹو کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں حیدر آباد کے جلسے میں شرکت کریں گے اور سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی چیرمین بلاول بھٹو آئینی عدالتوں کے قیام کے لیے تمام سیاست دانوں کی حمایت حاصل کرکے انصاف کے دروازے سب کیلئے کھولنے میں کامیاب ہوجائیں گے انشاءﷲ بلاول بھٹو ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے
0 تبصرے