ٹینریز گائے، بھینس، بھیڑ اور بکری کی کھالوں کے بہترین معیار کا چمڑا تیا ر کر رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان ٹینرز ایسو سی ایشن (PTASZ) ، جسٹس آف پیس اورچیئرمین سیٹر ڈے ویلفیئر گروپ کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر کراچی ڈاﺅن سنڈورم پروگرام،پریذیڈینٹ کونسل آف پیٹرونز اقوت فاﺅنڈیشن،ڈائریکٹر پاکستان نیوی ایجو کیشن ٹرسٹ دانش امان کے پاکستان ٹینرز ایسو سی ایشن کا چارج سمبھالنے کے بعدڈپٹی پیٹرن ان چیف کاٹی زبیر چھایا،چیئرمین آباد حسن بخشی،پریذیڈینٹ کاٹی جنید نقی اللہ والا،چیئرمین پی ایل جی ایم ای اے ساﺅتھ زون فاروق احمد،چیف سی پی کے کراچی مراد سونی،چیئرمین پی آر جی ایم ای اے عامر چوٹھانی،چیئرمین سی ایس آر کاٹی زاہد حمید، سینئر وائس پریذیڈینٹ ٹاول ایسوسی ایشن جنید الرحمان،ایم سی KCCI فرحان اشرفی،چیئرمین اے پی سی سی ایم اے افیف راشد،ڈی جی سند ھ ریسکیو سروس 1122 ڈاکٹر عابد شیخ،آئی پی ڈی جی روٹری انٹرنیشنل محمد حنیف خان اور دیگر کاروباری شخصیات کے ہمراہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (PTASZ) دانش امان نے کہا کہ پاکستان اعلیٰ معیار کا چمڑا اور چمڑے سے بنی مصنوعات تیار کرنے کامرکز ہے
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موجود ٹینریز گائے، بھینس، بھیڑ اور بکری کی کھالوں کے بہترین معیار کا چمڑا تیا ر کر رہے ہیں جسے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے دانش امان نے کہاکہ پاکستان کی چمڑا انڈسٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری کے بعد دوسری بڑی صنعت ہے جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہی ہے جبکہ ا س کے اعلیٰ ویلیو ایڈیشن، بڑی ترقی اور روزگار کے مواقع کی وجہ سے، چمڑے کے شعبے کو پہلے ہی ملک کے لیے اولین ترجیحی شعبہ قرار دیا جا چکا ہے انہوںنے کہاکہ آج پاکستان میں چمڑے کی صنعت ترقی کے دوراہے پر ہے عالمی سطح پر پرکشش بننے کے لیے اس شعبے کو ماحولیاتی اور ریگولیٹری معیارات کی تعمیل کرنی چاہیے جو غربت میں کمی، بہتر برآمدات، علاقائی ترقی، اور شمولیت میں تیزی سے اور براہ راست اثر ڈال سکتے ہیں دانش امان نے کہا کہ موجودہ چیلنجوں کے باوجود، یہ شعبہ ایشیا میں ایک ابھرتے ہوئے ترجیحی کم لاگت مینوفیکچرنگ حب کے طور پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے جس میں مسلسل بڑھتی ہوئی معیشت، تربیت میں آسان اور سستی لیبر فورس، ترجیحی مارکیٹ تک رسائی اور سٹریٹجک جیواکنامک مقام شامل ہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان جدید ترین ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری، ہنر مند انسانی وسائل اور سماجی طور پر قابل عمل ماحول میں محفوظ ماحولیاتی انتظام کے طریقوں کے ذریعے چمڑے اور چمڑے کی اشیاءکے لیے دنیا کے سرفہرست برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ چمڑا انڈسٹری سے وابستہ تاجروں کو ٹیکسز میں زیادہ سے زیادہ ریلیف اور مرعات فراہم کرے تا کہ پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے میں ٹینرز اپنا کردار ادا کر سکیں.
0 تبصرے