پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن اورسندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس1122کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن اورسندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے یاداشت پر PTA کے چیئرمین دانش امان اورسندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عابد شیخ نے دستخط کئے مفاہمتی یاداشت کا مقصد چمڑے اور ٹینرینگ کی صنعت میں کام کی جگہ پر حفاظت، ہنگامی تیاری، اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو بڑھانا ہے تقریب کے موقع پر پی ٹی اے کے عہدیداران اور سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس کے اہلکاروں نے بھی موجود تھے اس موقع پرکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین دانش امان نے کہا کہ چمڑے اور ٹینرینگ انڈسٹری کے لیبرز کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ صنعتوں میں کام کرنے والے لیبر ز کی پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے معیارات کو بہتر بنانے اور ہنگامی حالات کی صورت سے نمٹنے کے لئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے ساتھ ایم او یو کر کے چمڑے اور ٹینرینگ کے شعبے سے وابستہ لاکھوں لیبرز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ صحت کے بنیادی اصولوں پر بھی عمل درآمد کروایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کسی بھی صنعت یا انڈسٹری کی ترقی میں مزدوروں کا اہم کردار ہوتا ہے جو اپنا خون پسینہ لگا کر اداروں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے میں پیش پیش ہوتے ہیں اس لئے ان کی صحت اور جان کا تحفظ نہایت ضروری ہے اس موقع پر سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عابد شیخ نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت ریسکیو 1122 ٹینری ورکرز کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تربیتی سیشنز اور سمولیشنز کا انعقاد کرے گاجس میں فیکٹریوں میں آگ لگنے ،کیمیکل پھیلنے اور دیگر صنعتی حادثات سے تحفظ کے لئے تربیت فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ٹینری کی تنصیبات پر حفاظتی آڈٹ کرے گا، حفاظتی پروٹوکول کی پابندی اور کسی بھی بحران کے لیے تیاری کو یقینی بنائے گاجبکہ کارکنوں اور انتظامیہ کی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے باقاعدہ فرضی مشقیں بھی کی جائیں گی ڈاکٹر عابد شیخ نے کہاکہ ایم او یو کے تحت ٹینری کارکنوں میں صحت اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بیداری بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور ریسکیو 1122 ابتدائی طبی امداد کی تربیت، فائر سیفٹی کی تعلیم، اور ڈیزاسٹر رسپانس تکنیک فراہم کرے گا تا کہ کارکنوں اور انتظامیہ کو ہنگامی حالات سے موثر طریقے سے نمٹنے میں مدد ملے انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت وسائل کی تقسیم کے معاملے میں دونوں فریقوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کو فروغ ملے گا جیسے ہنگامی آلات کی فراہمی، اہلکاروں کی تعیناتیاور بحران کی صورت میں مواصلاتی ذرائع فراہم کئے جا سکیں گے.
0 تبصرے