پہلی کاروائی میں عمرہ کی آڑ میں سعودی عرب سفر کرنے والے 5 مسافر گرفتار
ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی 2 مختلف کاروائیاں- گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنےمیں ملوث 8 مسافر گرفتار
پہلی کاروائی میں عمرہ کی آڑ میں سعودی عرب سفر کرنے والے 5 مسافر گرفتار
مسافروں کی شناخت نوری انور، آسیہ بی بی، ثمینہ بی بی، سکینہ بی بی اور محمد اکرم کے نام سے ہوئی
مسافروں نے پاکستانی پاسپورٹ پر فلائٹ نمبرQR 611 اورXY 638 کے ذریعے سعودی عرب سفر کرنے کی کوشش کی
امیگریشن کلیریئنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے۔
ملزمان ہوٹل بکنگ کے حوالے سے کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہے۔
ملزمان سفری اخراجات کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکے
ملزمان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا
جبکہ ایک اور کاروائی میں جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا
مسافروں کی شناخت سلمان، محمد نعمان اور محمد حسین کے نام سے ہوئی
ملزمان اسٹڈی ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے
امیگریشن کلیرئنس کے دوران مسافروں کے دستاویزات مشکوک پائی گئیں
محمد حسین نامی مسافر کے موبائل فون سے جرمنی کا جعلی ویزا برآمد کر لیا گیا
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے عاصم نامی ایجنٹ سے دستاویزات بنوانے کے لیے ڈیل کی
عاصم نامی ایجنٹ نے گرفتار ملزمان کے لئے آذربائیجان کے اسٹڈی ویزوں کا بندوبست کیا
ملزمان کو آذربائیجان پہنچنے پر جرمنی کے ویزے ملنے تھے
اس مقصد کے لیے عاصم نامی ایجنٹ کو سلمان اور نعمان نے 3 لاکھ فی کس جبکہ محمد حسین نے 8 لاکھ روپے ادا کئے
محمد حسین سٹی پولیس پشاور کا ملازم ہے تاہم اس نے پرائیویٹ پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش کی
محمد حسین نامی ملزم بغیر این او سی کے سفر کر رہا تھا
ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے
0 تبصرے