مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عطا الرحمان، پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور شمشیر علی مزاری نے مہمانوں کا استقبال کیا

مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عطا الرحمان، پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور شمشیر علی مزاری نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ اپنے دورے کے دوران کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں جلسوں سے خطاب اور اہم قومی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے چند روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان کے دورے کا اعلان کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ پاکستانی حکومت کی دعوت پر آئے ہیں اور شیخ فاروق نائیک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5، 6 اکتوبر کو کراچی، 12، 13 اکتوبر کو لاہور اور 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد سے خطاب کریں گے۔