بینظیر ایجوکیشن اسکالرشپ طلباء کے لیے خوشخبری

اس اسکیم سے تقریباً 60 لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے

بینظیر ایجوکیشن اسکالرشپ طلباء کے لیے خوشخبری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے جنوری 2025 سے بینظیر کے تعلیمی وظیفے کی رقم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسکیم سے تقریباً 60 لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے، یہ رقم ان ماؤں کو ادا کی جائے گی جن کے بچے نرسری سے 12ویں جماعت تک پڑھ رہے ہیں۔ حکومت نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خود کو رجسٹر کریں۔ اضافے کے بعد پرائمری سطح کے طلباء کو 2 ہزار روپے، سیکنڈری سطح کے طلباء کو 3 ہزار روپے اور ہائیر سیکنڈری سطح کے طلباء کو 4 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔