شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کوسماجی خدمات میں نمایا مقام حاصل ہے دانش امان
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈی آئی جی سندھ پولیس فیض اللہ کوریجو نے سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں ڈی آئی جی ٹریننگ اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی جانب سے واٹر فلریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پرچیئرمین پاکستان ٹینرز ایسو سی ایشن دانش امان،روٹری انٹرنیشنل 3271کے آئی پی ڈی جی محمد حنیف خان،شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے سی ای اوظفر ملک،زاہد حمید،
عامر چورا،فاروق احمد،عمران اسد،معیز شاہ،جنید عبدالقادر،
علی حیدر اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سندھ پولیس فیض اللہ کریجو نے کہا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں واٹر فلریشن پلانٹ کی تنصیب سے 2 ہزار سے زائد تربیت حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں اور عملے کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے گا انہوں نے سماجی خدمات میں پیش پیش شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تنظیم زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات پیش کر کے معاشرے کی بہتری کے لئے کوششیں کر رہی ہیں جس سے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر آرہی ہیں فیض اللہ کریجو نے کہا کہ پینے کا صاف پانی فراہم کرکے عوام کو مختلف بیماریوں سے بھی بچایا جا سکتا ہے کیونکہ پولیو،
ہیپا ٹائٹس اور دیگر بیماریاں پینے کے مضر صحت پانی کی وجہ سے ہی عوام میں پھیلتی ہیں اس موقع پرچیئرمین پاکستان ٹینرز ایسو سی ایشن دانش امان نے کہا کہ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کوسماجی خدمات میں نمایا مقام حاصل ہے انہوںنے کہاکہ کراچی سمیت سندھ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے علاوہ فری میڈیکل کیمپ اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں دانش امان نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے جس کے تحت مخیر افرا د کے تعاون سے سماجی اور فلاحی کام تیزی سے سر انجام دیئے جا رہے ہیں تقریب کے موقع پرشاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے سی ای اوظفر ملک نے کہا کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ معاشرے کی بہتری کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کی طرح اسپیشل افراد کے لئے قائم اسکولز اور دیگر اداروں میں بھی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پر عظم ہے کیونکہ پانی زندگی ہے انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کا مشن عوام کی خدمت کرنا ہے جس کے لئے مختلف فلاحی منصوبے زیر غور ہیں.
0 تبصرے