نیول اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر (NSOTC) سے پاس آؤٹ ہونے والے 40 کمانڈوز کے اعزاز میں تقريب
نیول اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر (NSOTC) سے پاس آؤٹ ہونے والے 40 کمانڈوز کے اعزاز میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد تھے۔ تقریب میں کمانڈوز کی لگن اور عزم کی پذیرائی کی گئی جنہوں نے 8 ہفتے کا انسداد دہشت گردی کورس کامیابی سے مکمل کیا۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈوز کی محنت اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نہ صرف کٹھن تربیت کی تکمیل پر خوشی منا رہے ہیں بلکہ ان تمام بہادر سپاہیوں کے جذبے کو بھی اجاگر کر رہے ہیں جو ہماری قوم کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ایس ایس یو کمانڈوز کو دی جانے والی تربیت ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے ان کی صلاحیتوں میں مثبت تبدیلی لائے گی۔
تقریب کے دوران ڈی آئی جی نے کمانڈوز کو بیجز بھی لگائے جو کہ ان کی کامیابی کی علامت ہے۔ مزید برآں انہوں نے تربیت کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کمانڈوز کو شیلڈز بھی پیش کیں۔
کمانڈنٹ ایس ایس یو انور کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر اب تک 400 سے زائد ایس ایس یو کمانڈوز یہ تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ کمانڈوز نیول اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر (NSOTC) پاس آوٗٹ ہونے والے 13ویں بیچ کا حصہ ہیں جنہوں نے روم کمبیٹ، ریپیلنگ، اور جدید ہتھیاروں کے شعبوں میں خصوصی تربیت حاصل کی۔
0 تبصرے