معروف صنعتکارسید احتشام مظہر بلا مقابلہ PLGMEA سینٹرل کے چیئرمین منتخب

اجلاس کے موقع پر نو منتخب چیئرمین نے چمڑے کے شعبے کی طاقتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا

معروف صنعتکارسید احتشام مظہر بلا مقابلہ PLGMEA سینٹرل کے چیئرمین منتخب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان لیدر گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (PLGMEA) نے سید احتشام مظہر کو 2026-2024 کی مدت کے لیے اپنا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا ہے یہ اعلان سبکدوش ہونے والے چیئرمین امان اللہ آفتاب کی صدارت میں منعقدہ 22 ویں سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا سید احتشام مظہر ایک تجربہ کار صنعت کے ماہر PLGMEA میگزین اور R&D کمیٹی کے کنوینر کے طور پر خدمات انجام دے کر قیمتی تجربہ پیش کرتے ہیںان کے ساتھ محمد نسیم سینئر وائس چیئرمین اور یاسر اکرام وائس چیئرمین کے طور پر شامل ہوں گے نو منتخب چیئرمین نے ممبران کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور عالمی اقتصادی بدحالی کی وجہ سے آنے والے چیلنجوں پر روشنی ڈالی اجلاس کے موقع پر نو منتخب چیئرمین نے چمڑے کے شعبے کی طاقتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور صنعتی لاگت کے ڈھانچے، مالیاتی، مانیٹری، ٹیرف اور ٹیکسیشن پالیسیوں کو بہتر بنانے کے لیے حکومت سے پالیسی سپورٹ طلب کی.