نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اپنے قائد اور بھائی کو کھو دیا ہے جو اپنے جنگجوؤں سے پیار کرتے تھے
بیروت (ویب ڈیسک) حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد تنظیم کے عبوری سربراہ اور نائب سربراہ نعیم قاسم نے اپنے پہلے خطاب میں اہداف سے پیچھے ہٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے اپنے قائد اور بھائی کو کھو دیا ہے جو اپنے جنگجوؤں سے پیار کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تاخیر کرنے کے بجائے ہم جلد از جلد اپنے نئے لیڈر کا انتخاب کریں گے اور ہم لبنان کی حفاظت اور غزہ کی حمایت کے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کارروائیاں نہ صرف جاری رہیں گی بلکہ بڑھیں گی اگر اسرائیل لبنان میں زمینی کارروائی کرتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں اسرائیل اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
0 تبصرے