فلسطین کےمعاملہ کو طوالت دی گئی تو دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے
نیویارک:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور بربریت کامظاہرہ کر رہاہے ،پاکستانی عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی ہے،فلسطین کےمعاملہ کو طوالت دی گئی تو دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے،اقوام عالم فلسطین کی آزاد ریاست کی تشکیل یقینی بنائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات اور میڈیاسے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور بربریت کامظاہرہ کر رہاہے۔انہوں نے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، وقت آگیاہے کہ ہم سب متحد ہو کر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں،اقوام عالم فلسطین کی آزاد ریاست کی تشکیل یقینی بنائے،آزاد فلسطین کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ فلسطین کےمعاملہ کو طوالت دی گئی تو دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی ہے۔ بین الاقوامی فورمز اور عالمی برادری کے ساتھ رابطوں میں پاکستان نے فلسطین کی مکمل حمایت کی ہے۔ اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ میں نے اپنے بھائی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے تاکہ فلسطین کی حکومت اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کیاجا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران غزہ میں اسرائیل کی بربریت ، نسل کشی اور ظلم و ستم جاری ہے ،پاکستان اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک سال کے دوران 41ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے جن میں نوجوان ، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کئی شہر ، قصبے ، دیہات ، سکول اور ہسپتال تک ملیامیٹ کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدام نسل کشی اور بربریت کی خوفناک مثالیں ہیں جن کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب کو متحد ہو کر فی الفور دو مطالبات کرنے چاہیئں جن میں پہلا مطالبہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا ہوناچاہیے اور آزاد فلسطینی ریاست کابھی مطالبہ کرناہوگا جس کے بغیر اس خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ وزیراعظم نے کہاکہ اگر یہ صورتحال کچھ وقت کے لئے برقرار رہتی ہے تو ہمیں یہ نہیں بھولناچاہیے کہ اس سے دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے فلسطینی بھائیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد،عزم اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جن کے نتیجہ میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کاقیام عمل میں آئےگا۔ اس موقع پر میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہاکہ روزاول سے پاکستان فلسطین کے ساتھ ہے اور قیام پاکستان کے بعد 1948 سےلے کر آج تک پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی ہرممکنہ مدد کی ہے ۔ اس کے علاوہ پاکستان عالمی فورمز پربھی ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑارہاہے اور پاکستان ، فلسطین کے موقف کی پرزور تائید کر
0 تبصرے