اچھی خبر، اب خواتین بی آئی ایس پی کی رقم وصول کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑی نہیں ہوں گی

رجسٹرڈ مستحقین اب براہ راست رقم نکال سکیں گے

اچھی خبر، اب خواتین بی آئی ایس پی کی رقم وصول کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑی نہیں ہوں گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مستحقین کے لیے بڑی خوشخبری ہے، اب وہ براہ راست رقم نکال سکیں گے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فرنچائز سسٹم میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد اس نظام کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرنچائز سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کرپشن کی شکایات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، وظیفہ کی تقسیم کے لیے 6 بینکوں سے معاہدے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وظیفہ کی تقسیم ایزی منی، جاز کیش کے ذریعے کی جائے گی اور بی آئی ایس پی کارڈ ہولڈر کا وظیفہ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تمام پروگرامز کے صارفین کو ادائیگیاں براہ راست کی جائیں گی، صارفین ایزی منی، جاز کیش سے رقم نکال سکیں گے، رقم کی براہ راست منتقلی سے کرپشن کا خاتمہ ہو جائے گا۔