خواجہ آصف نے عمران خان کے فوجی ٹرائل کا اشارہ دے دیا

عمران خان کے خلاف فوجی قوانین کے تحت مقدمات چل رہے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف

خواجہ آصف نے عمران خان کے فوجی ٹرائل کا اشارہ دے دیا

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا عندیہ دے دیا۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں پہلے بھی ٹرائل ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے، عمران خان کے خلاف فوجی قوانین کے تحت مقدمات چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی سے متعلق تحقیقات خفیہ ہیں، میری کوئی رسائی نہیں، سوال یہ ہے کہ عمران خان نے فوجی اہداف کے خلاف احتجاج کیوں کیا، جس شہر میں احتجاج ہوا وہاں فوج کو نشانہ بنایا گیا، کہا گیا ہے کہ کچھ لوگ ہدایت کررہے تھے۔ انہیں اندر سے اس احتجاج کے بارے میں عمران خان کی ہدایات ضرور ملی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) فیض کو بھی پی ٹی آئی کے بانی کے اقتدار سے محروم ہونے کا افسوس ہے، فیض حمید آرمی چیف بننا چاہتے تھے، ان کا نام فہرست میں تھا، اس حوالے سے انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے بھی رابطہ کیا، انہوں نے اس حوالے سے کچھ ضمانتیں بھی دیں۔ اگر آپ انہیں آرمی چیف بنانے کی حمایت کرتے ہیں