دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر رات میں جاری, تعمیراتی سرگرمیوں کے مناظر سامنے آگے

دیامر بھاشا ڈیم دنیا کا بلند ترین ڈیم ہے، جو چلاس سے 40کلومیٹر زیریں جانب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے

دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر رات میں جاری, تعمیراتی سرگرمیوں کے مناظر سامنے آگے

سندھ دیامر بھاشا ڈیم اور کالا باغ ڈیم کے خلاف ہمیشہ سراپا احتجاج رہا ہے، پر اس کے باوجود دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر کام جاری ہے , تعمیراتی سرگرمیوں کے مناظر سامنے آگے ہیں

272میٹر بلند دیامر بھاشا ڈیم دنیا کا بلند ترین آر سی سی (Roller Compacted Concrete)ڈیم ہے، جو چلاس سے 40کلومیٹر زیریں جانب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس وقت پراجیکٹ کی 17اہم سائٹس پرتعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے، پراجیکٹ کی تکمیل 2028میں شیڈول ہے۔

حکومت کی دعوا ہے کے دیامربھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت8.1ملین ایکڑ فٹ ہے، جس سے1.23ملین ایکڑ اراضی زیرِ کاشت آئے گی۔

پراجیکٹ کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت4500میگاواٹ ہے اور یہ ہر سال نیشنل گرڈ کو 18ارب یونٹ کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی مہیا کرے گا۔