جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

باہر نکل کر تم کو اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑونگا گا، عمران خان کے تفتیشی افسر کی دھمکی

تازہ ترین 06th Sep 2024 300 مناظر
باہر نکل کر تم کو اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑونگا گا، عمران خان کے تفتیشی افسر کی دھمکی

عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دیدی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دیدی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں نئے توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اپنی نشست سے اٹھے اور تفتیشی افسر سے رابطہ کیا۔ انہوں نے نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون سے کہا کہ آپ کے بنائے ہوئے کیسز کی وجہ سے میرا خاندان جیل میں ہے میں آپ کو اور چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا۔ پی ٹی آئی بانی کی نیب کے تفتیشی افسر سے گفتگو کے دوران بہت سے لوگ موجود تھے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس میں پی ٹی آئی کی بانی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ